ہرارے/21نومبر(ایجنسی) زمبابوے کی حکمراں جماعت زمبابوے افریقن نیشنل یونین-پیٹریاٹک فرنٹ (زیڈ اے ایف این یو-پی ایف) نے مستعفیٰ ہونے کی ڈیڈلائن کے گزرنے کے بعد صدر رابرٹ موگابے کے مواخذے کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق زمبابوے کی حکمراں جماعت کے
عہدیدار پال منگوانا نے کہا کہ پارٹی کا صدر رابرٹ موگابے کے مواخذے کا فیصلہ 'متفقہ' ہے اور پارٹی، منگل کو پارلیمنٹ میں اس عمل کے آغاز کے لیے رضامند ہے۔
'
تنہائی کا شکار رابرٹ موگابے نے منگل کے روز کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔