ہرارے/2اگست(ایجنسی) زمبابوے کی افواج نے حکم دیا ہے کہ دارالحکومت ہرارے کے مرکزی علاقے میں دوکانیں بند کر دی جائیں اور لوگ وہاں کا رخ مت کریں۔ گزشتہ روز اس مقام پر سکیورٹٰی فورسز اور مظاہرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے تھے۔ اپوزیشن کے حامی افراد
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ادھر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج جلد ہی عام کر دیے جائیں گے۔ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی جزوی نتائج کے مطابق حکمران زانو پی ایف کو اپوزیشن جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔ عالمی طاقتوں نے ہرارے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مظاہروں سے نمٹنے میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرے۔