کیف، 14 مارچ (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو نیٹو کو خبردار کیا کہ اگر ان کے ملک کی فضائی حدود کو بند نہیں کیا گیا تو روسی میزائل نیٹو کی حدود میں گریں گی۔
مسٹر زیلنسکی نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل میں کہا کہ "پچھلے سال، میں نے نیٹو
کے رہنماؤں کو واضح وارننگ دی تھی کہ اگر روس کے خلاف سخت پابندیاں نہ لگائی گئیں، تو وہ جنگ شروع کر دے گا، اور ہم صحیح تھے۔
انہوں نے کہا، ’’ میں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ 'نارڈ اسٹریم' کواسلحہ کے طور پر یورپ کے خلاف استعمال کیا جائے گا اوراب یہ واضح ہوچکا ہے۔