اقوام متحدہ،13اکتوبر(رائٹر)اقوام متحدہ حقوق انسانی کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ لیبیا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے معاملے کافی سنگین ہیں اور من مانے طریقے سے گرفتاری،ٹارچر،اور دیگر سنگین جرائم پر روک لگانے کیلئے سرکار کو کافی کچھ کرنا ہے ۔
حال ہی میں لیبیا سے لوٹے مسٹر حسین نے کہا کہ حکومت لیبیا اس
معاملہ میں بہت کچھ کرسکتی ہے،اور اسے کرنا چاہئے۔
کل اپنے دورہ کے اختتام کے بعد جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا-’’لیبیا میں معمر قذافی کے دور سے ہی حقوق انسانی کے حالات اچھے نہیں تھے اور اس حکومت کے خاتمہ کے بعد بھی حالات میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے،اور اقوام متحدہ کے کسی مشن نے اس دوران وہاں کا دورہ ن بھی ہیں کیا‘‘۔