اسلام آباد،11اکتوبر:-پاکستان کے سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام کو عمران خان اور نواز شریف کی چالوں سے ہوشیاررہنے کو کہا ہے۔
مسٹر زرداری نے پشارو میں کل پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہم عمران خان اور نواز شریف جیسے
لوگوں کا سامنا کرتے ہیں اور پاکستان کے عوام کوا ن لیڈروں کی چالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
’دی نیو انٹر نیشنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر زرداری نے کہا کہ برطرف وزیر اعظم نواز شریف سےاب ملک کے معاملے سنبھل نہیں رہے ہیں، انہوں نے ابھی تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اب اس کا لطف اٹھانا چاہئے۔