دہلی، 4 جون (ذرائع) سابق ہندوستانی کرکٹر یوسف پٹھان نے پہلی بار 2024 میں لوک سبھا کا الیکشن لڑنے اترے اور پہلی بار میں ہی جیت درج کی۔ ترنمول کانگریس سیٹ سے الیکشن لڑتے ہوئے، انہوں نے 64,084 ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ وہ تجربہ کار کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
کے ڈاکٹر نرمل کمار ساہا تیسرے نمبر پر رہے۔ ادھیر رنجن 1999 سے بہرام پور سیٹ سے ایم پی تھے، لیکن اس بار یوسف پٹھان بہرام پور سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یوسف پٹھان کو 4,23,451 ووٹ ملے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی حمایت میں 3,59,367 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نرمل کمار کو 3,23,685 ووٹ ملے۔