: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھراپردیش، 11 مئی (ذرائع) آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی.ایس. جگن موہن ریڈی اور ریاست کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی کا مطلب بابو (ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو)، جگن اور پون (جناسینا کے بانی) ہیں۔ کڑپہ میں ایک
انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ تینوں لیڈروں کا 'ریموٹ کنٹرول' وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ وائی.ایس. راج شیکھر ریڈی کا ذکر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کی پورے آندھرا پردیش کی پد یاترا ان کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے لیے تحریک تھی۔