نئی دہلی،18مئی(ایجنسی)وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ 23مئی کو آندھراپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں۔
پارٹی کے راجیہ سبھا رکن وجئے سائی ریڈی اور موجودہ ایم پی ایم راج موہن ریڈی
کی قیادت میں ایک وفد نے آج دہلی میں الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجئے سائی ریڈی نے کہا کہ حکمراں تلگودیشم پارٹی ووٹوں کی گنتی کے دوران ہنگامہ کرسکتی ہے۔
انھوں نے الیکشن کمیشن سے گذارش کی کہ خوشگوار ماحول میں ووٹوں کی گنتی کو یقینی بنایا جائے۔