نئی دہلی/9اپریل(ایجنسی) اے پی کوخصوصی درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے۔
اس مسئلہ پر پارٹی کے پانچ ارکان
لوک سبھا کی جانب سے 6اپریل کو اسپیکر سمترامہاجن کو استعفی کی پیشکشی کے بعد اس بھوک ہڑتال کا دہلی کے اے پی بھون میں آغاز ہوا۔
پارٹی کے سینئر لیڈر 73سالہ ایم راج موہن اور 64سالہ وراپرساد کی صحت کے بگڑنے پر رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کردیا گیا۔