حیدرآباد6جولائی(یواین آئی)وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی وصدروائی ایس شرمیلا نے پارٹی کے کارکن پر حملہ کے واقعہ کے خلاف بارش کے باوجود دھرنادیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع سوریہ پیٹ کے لکاورم گاوں میں ان
کی پرجا پرستھانم یاترا کے موقع پر ان کی پارٹی کے کارکن ای سومنا پر ٹی آرایس کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کیا تھا۔
اس واقعہ کے خلاف شرمیلا نے دھرنا دیتے ہوئے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔