حیدرآباد 18جون(یواین آئی)اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کئے گئے پُرتشدد احتجاج میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں ہوئی فائرنگ میں ہلاک راکیش کی لاش کو آخری رسومات کے لئے ضلع ورنگل کے خانہ پور منڈل کے دبیر پیٹ گاوں منتقل
کردیاگیا۔
پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے سوریہ پیٹ اسمبلی حلقہ میں بند منایا۔
برسراقتدار جماعت کے رکن اسمبلی سدھاکرریڈی کی اپیل پر یہ بند منایا گیا جو کامیاب رہا۔