حیدرآباد3 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اپنے جسم پر تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے ٹیٹوز بنائے۔
یہ نوجوان جو ان دونوں کا بڑا مداح بتایاجاتا ہے،نے اپنے سینہ پر وزیراعلی کے
چندرشیکھرراو، ان کے فرزند کے تارک راما راو اور پیٹھ پر تارک راما راو کے ٹیٹوز بناتے ہوئے تمام کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔
اس نوجوان جس کی شناخت رامانجینلو کے طورپر کی گئی ہے نے وزیر تارک راما راو سے ملاقات کی اور ان کو یہ ٹیٹوز دکھائے جس پر مسٹر راو نے اس نوجوان کے اس جذبہ کی کافی ستائش کی۔