: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 06 فروری (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے جمعرات کو امریکی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کی سخت مذمت کی یہ جانکاری دیتے
ہوئے یوتھ کانگریس کے میڈیا انچارج ورون پانڈے نے بتایا کہ تنظیم کے سربراہ ادے بھانو چِب کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے کارکن یہاں رائسینا روڈ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنا چاہتے تھے، لیکن بڑی تعداد میں تعینات پولس فورس نے انہیں رکاوٹیں لگا کر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔