نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے ہفتہ کو یہاں پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ جب بین الاقوامی بازار میں قیمتیں گر رہی ہیں تو پھر ملک کے عوام کو کیوں لوٹا جارہا ہے۔
یوتھ کانگریس کے صدر
ادے بھانو چب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک کے 100 کروڑ لوگ مالی بحران کا شکار ہیں اور حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔ عوام خواہ دکھی زندگی گزارے یا مہنگائی سے مرے ، وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ صرف یہی چاہتے ہیں کہ ان کے دوستوں کی تجوری بھری رہے۔