the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ نوجوانوں کو ملک سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے انھیں ملک کی تاریخ بالخصوص سرحدوں کی تاریخ کو جاننا اور سمجھنا چاہیےمسٹر سنگھ نے آج فوجی ادبی فیسٹیول 2020 سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن  دھیرے دھیرے فوجی زندگی اور عام آدمی کے درمیان پل کے بطور فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے،’ملٹری لٹریچر کوعام آدمی سے جوڑنے میں خود میری بھی دلچسپی ہے۔ میری بڑی خواہش ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ملک کی تاریخ بالخصوص سرحدوں کی تاریخ کو جانیں اور سمجھیں‘۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع سے وابستہ تھنک ٹینک، ملٹری



اسٹریٹجی سے متعلق تحقیق، میگزین اور دیگر سامان آف لائن اور آن لائن شائع کرتے ہیں تاکہ یہ عوام تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا،’وزیر دفاع کا عہدہ حاصل کرنے کے ساتھ ہی میں نے بہ ضابطہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ہماری سرحدوں کی تاریخ، اس سے متعلق جنگ، بہادروں کی قربانی اور جاں نثاری کو آسان اور بہتر ڈھنگ سے عوام کے سامنے لانے کی سمت کام کر رہی ہے‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وقت وقت پر وہ خود ان کا تجزیہ کرتے ہیں اور ضروری ہدایات دیتے ہیں۔ ’میری کوشش رہتی ہے کہ ہمارے ملک کے عوام مختلف سطحوں پر ہمارے افواج اور قومی سلامتی سے متعلق چیزوں کو اچھی طرح سے سمجھیں اور حتی الامکان اس میں اپنی حصہ داری بھی کریں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.