نئی دہلی ، 5 اکتوبر (یو این آئی)کورونا وبائی مرض کا نفسیاتی دباؤ کئی برسوں تک برقرار رہنے کے تئیں خبردار کرتے ہوئے یونیسیف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں نفسیاتی مسائل کو ایک غلط خیال کے ساتھ دیکھا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے زیادہ تر نوجوان اور بچے اس سے خود ہی نمٹنے کو ترجیح دیتے
ہیں یونیسیف کی منگل کو یہاں جاری 'اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن 2021 رپورٹ' میں کہا گیا ہے کہ کووڈ وبا کے ذہنی صحت اور نوجوانوں اور بچوں کی بہتر زندگی پر آنے والے کاثرات ئی برسوں تک رہ سکتے ہیں ۔
ذہنی صحت ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ایک اہم موضوع ہے ، لیکن اسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔