the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر دفاع امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں اور ہندوستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس قابلیت سے بھر پور نوجوان طاقت ہے۔
نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے آج ٹوئٹ کیا ’’کسی ملک کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔ ہندوستان حقیقت میں بہت ہی خوش قسمت ملک ہے جس کے پاس قابلیت اور مہارت سے بھرپور اتنی متحرک نوجوان طاقت ہے۔ مجھے اپنی نوجوان طاقت پر پورا یقین ہے کہ وہ وزیراعظم مودی جی کے نیو انڈیا کے



خواب کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے لئے مسلسل کوششیں کرتے رہیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’اسکلڈ اور پرجوش نوجوانوں میں مواقع کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے‘‘۔ اس لئے نریندر مودی کی حکومت اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور نئے تعلیمی نظام جیسے اپنے بے مثال فیصلوں سے مسلسل ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کررہی ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیت مزید نکھر سکے‘‘۔
پوری دنیا میں 12 اگست کا دن بین الاقوامی نوجوانوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا انعقاد پہلی بار سال 2000 میں کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.