: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 فروری ( یواین آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے پھیلائے جا رہے جھوٹ کا جواب دینے کے لئے ’امت شاہ کا الٹا چشمہ ‘ نام سے ویب سائٹ لانچ کرکے طنزیہ مہم کا آغاز اکیا ہے۔آپ نے ’ڈبليوڈبليوڈبليوڈاٹ امت شاہ الٹا چشمہ ڈٹ ڈاٹ کام‘ سے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور اس مہم کے ذریعے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے کیجریوال حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرنے کے عائد کئے گئے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا گیا ہے ۔اس میں پارٹی نے دہلی کے
لوگوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح مسٹر شاہ وزیر اعلی اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے کئے گئے تاریخی ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور اس کو نظر انداز کر کے دہلی کے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر پارٹی نے اسکول، اسپتال، رین بسیرا، اسٹریٹ لائٹ کی دہلی میں سابقہ حالات اور آپ کی حکومت آنے کے بعد بدلے حالات کی سات تصویریں جاری کی ہیں ۔ آپ حکومت سے پہلے اور بعد کی تصویروں میں کام کا فرق صاف نظر آرہا ہے ۔ ویب سائٹ پر جا کر ان تصویروں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے ۔