سری نگر، 4 نومبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے بارے میں کہا ہے کہ اگرچہ موصوف نے میری گرفتاری پر بات نہیں کی لیکن میں ان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں بتادیں کہ ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے بدھ کی صبح ایک انٹیریئر ڈزائنر کی طرف سے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرنے کے ایک
کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'ہمیں بحیثیت سیاست دان لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے راضی کرنے اور انتظامیہ کی پالیسیوں، جن کے ساتھ ہم متفق نہیں تھے، کی مخالفت کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا لیکن آپ کو ہمارے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے نہیں سنا۔ تاہم جب آپ کو اپنا کام کرنے کے لئے گرفتار کیا جاتا ہے تو میں اس کی مذمت کرنے والا پہلا شخص ہوں'۔