لکنھنؤ/16فروری(ایجنسی) اترپردیش میں جمعہ کو پیش کیا گیا بجٹ یوں تو کئی معنوں میں الگ ہے لیکن یہ بجٹ اقلیتوں کیلئے کوئی بڑی راحت لے کر نہیں آیا ہے ۔ بجٹ تھوڑا مایوس کرنے والا ہے ۔ وزیر اعلی کے گزشتہ بجٹ کو دیکھتے ہوئے آج کے بجٹ میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے ، لیکن خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعلی یوگی نے مدرسہ جدید کاری کے نام پر کئی مدوں میں کروڑوں روپے جاری کئے ہیں ۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
جمعہ کو پیش کئے گئے بجٹ میں وزیر اعلی یوگی نے اقلیتی فلاح و بہبود کیلئے دو ہزار 757 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ عربی فارسی مدارس کی جدید کاری کیلئے 404 کروڑ روپے ، عربیہ مدارس کیلئے 486 کروڑ روپے اور منظورشدہ عالیہ سطح کے 246 عربی -فارسی مدارس کے فنڈ کیلئے 215 کروڑ روپے کا بجٹ میں بندوبست کیا گیا ہے۔