the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 8 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نےلکھیم پور کھیری کیس میں سپریم کورٹ میں آج جو کچھ کہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت قانون کوٹائر کے نیچے روندنے والے مجرموں کوبچارہی ہے کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کومرکزی کابینہ سے برخاست کرنے کامطالبہ دہرایا اورکہا کہ ان معاملات میں قصورواروں کو فوری گرفتار کیاجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں دو ججوں کی نگرانی میں ایک



خصوصی تحقیقاتی ٹیم-ایس آئی ٹی تشکیل دے کر معاملے کی تفتیش کی جائے اور پورے کیس کی 30 دن میں جامع تحقیقات کا کام مکمل ہوناچاہیے۔ ان کاکہناتھا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ غنڈہ گردی سے لوگوں کو دھمکاتے رہے اور اس کے بعد لوگوں کوگاڑی کے نیچے رونددیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ لکھیم پور کھیری کیس میں حکومت نے سپریم کورٹ میں دو اہم بات کہی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو پیش ہونے کانوٹس دیاگیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ایسا کبھی ہوتانہیں ہے کہ ملزم کونوٹس دیا جائے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں اس طرح کے عجیب و غریب کیس سامنے آرہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.