لکھنؤ:28جولائی(یواین آئی)آگرہ میں دلت خاتون کی لاش کو'چتا'سے ہٹانے کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے قصورواروں کو سخت سزا دلانے اور معاملے کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
< محترمہ
مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں'یوپی میں آگرہ کے نزدیک ایک دلت خاتون کی لاش وہاں جات پات کی تفریق پر مبنی ذہنیت رکھنے والے اعلی سماج کے افراد نے اس لئے چتا سے ہٹادیا کیونکہ وہ 'شمشان گھاٹ'اعلی ذات کے لوگوں کا تھا۔
یہ کافی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔