لکھنؤ:19 مارچ(یواین آئی) اترپردیش میں جمعرات کو اپنی حکمرانی کی تیسری سالگرہ منارہی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر ہر محاذ پر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں پر مبنی بک لیٹ اور ویب سائٹ کا افتتاح
کیا۔
مسٹر للو نے پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے اندر ریاست میں کسان بدحال ہوا ہے جبکہ نوجوان پریشان اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں۔
بی جےپی حکومت میں نظم ونسق کی حالت کافی خستہ ہے اورپوری ریاست میں جرائم کی سیلاب آیا ہوا ہے۔