لکھنؤ:25مارچ(یواین آئی)اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ملک کے کثیر آبادی والے صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسربارہحلف لیا ہے ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی کا حلف دلایا۔
ریاستی راجدھانی کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے16 کابینی وزراء،14مملکتی وزراءبرائے آزادانہ چارج،اور 20وزراء کومملکتی وزیرکے حیثیت سےحلف دلایا۔تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء سمیت متعدد معروف سیاسی و سماج شخصیات و بی جے
پی کارکنان موجود رہے۔
یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سےحلف لینے والوں میں سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی،سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جیویر سنگھ، دھرمپا سنگھ، نندگوپال گپتا نندی، بھوپیندر چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل،سنجئے نشاد کے نام شامل ہیں۔
وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج )کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال،کپل دیواگروال، روندر جیسوال،سندیپ سنگھ، گلاب دیوی،گریش چندر یادو،دھرمویر پرجاپتی،اسیم ارون،جے پی ایس راٹھور،دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ،دنیش پرتاپ سنگھ،ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر’دیالو‘ کے نام شامل ہیں۔