کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
نئی دہلی، 17جنوری (یو این آئی,عابد انور) قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر احتجاج کرنے والی خوریجی کی خواتین کو سلام کرتے ہوئے مشہور سماجی کارکن اور سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے الزام لگایا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ظلم کرنے
میں گجرات کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے کہاکہ 19دسمبر کو قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر لکھنؤ سمیت اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جس طرح پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے نشانہ بناکر لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور زیادہ تر ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا مظاہرہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔