the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ کئی سینئر مرکزی وزراء اور معززین نے آج آٹھویں بین الاقوامی یوگا کے دن پر مختلف مقامات پر منعقد پروگراموں میں شامل ہوکر یوگا کی مشق کی اورملک و دنیا کو صحت مند زندگی میں یوگا کی اہمیت کا پیغام دیا مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں یوگا کی مشق کی اور یوم یوگا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، "بین الاقوامی یوگا کے دن کی نیک خواہشات۔ یوگا ہمارے قدیم ہندوستانی ورثے کا حصہ ہے۔



انسانیت کو ہندوستان کا یہ تحفہ صحت کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرتا ہے اور ہمارے دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن قائم کرتا ہے۔ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد کا تجربہ کریں۔
مسٹرنائیڈو نے وزارت سیاحت کے زیر اہتمام سکندرآباد میں یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کی اور یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی قدیم سائنس دنیا کو ہندوستان کا ایک قیمتی تحفہ ہے اور ہر کسی کو اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یوگا پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.