the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 21 جون (یواین آئی)نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزارت سیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں سینکڑوں دیگر شرکاء کے ساتھ یوگا کےبین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے یوگا کیا اور پروگرام کے دوران شرکاء سے خطاب کیا اپنے خطاب میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ یوگا کی قدیم سائنس دنیا کے لیے ہندوستان کا انمول تحفہ ہے اور انہوں نے سبھی سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے صحت مندی کے ایک حل کے طور پر یوگا کے بارے میں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یوگا کے معنی ’جڑنا ’ یا ’اتحاد‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے، مسٹرنائیڈو نے کہا کہ یہ دماغ اور جسم اور انسان اور



فطرت کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا’’اس موقع پر، میں سبھی سے اپیل کروں گا کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کریں‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے قدیم فلسفہ سے تحریک حاصل کرنے اور نہ صرف اپنے دماغوں اور جسموں کی کایا پلٹ کرنے بلکہ ملک کی مجموعی کایا پلٹ کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے’یوگا کا م کرنے کہ مہارت‘ ہے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہندوستان کے ہر ایک باشندے کے واسطے ’منتر‘ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ اپنے پسندیدہ میدان میں بہترین کام کرتے ہو اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہو تو ملک یقینی طو پر تیز رفتاری سے ترقی کرے گا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.