یمن/7جون(ایجنسی) یمن میں آئے طوفان میکینو کے سبب وہاں کے سوکوترا جزیرہ پر دس دنوں تک پھنسے رہے ہندستانی نژاد 38لوگوں کو بچانے کی کامیاب مہم کے بعدآج ہندستانی بحریہ کا جہاز سنیناانہیں لیکر گجرات کے پوربندر ساحل پر پہنچا۔
text-align: start;">ریاست میں محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیشا اوجھا نے بتایا کہ ایک پیغام کے بعد خلیج عدن سے سوکوترا کی طرف بھیجے گئے جہاز سنینا نے کامیاب مہم کے دوران تین جون کی صبح سویرے ان لوگوں کو بچایا تھا۔ انہیں لیکر یہ جہاز بحفاظت آج صبح نو بجے پوربندر میں بحریہ کی بندرگاہ پر پہنچا۔