دبئی،دسمبر:- یمن کی راجدھانی صنعاکے پاس اور الحدیدہ اور دامار صوبے میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں.
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے کل حوثی باغیوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے ہیں. عینی شاہدین نے بتایا کہ راجدھانی کے قریب اثر شہر میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمن کے ایران
نواز حوثی دہشت گردوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام ہوگئی مگر یہ میزائل صنعاء میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11عام شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کئی بار بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں سے بیشتر میزائل یمن کے اندر ہی مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے یا انہیں عرب اتحادی فوج نے انہیں مار گرایا۔