واشنگٹن، 19 جنوری :- امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ فطرت کے ساتھ انسانوں کی چھیڑ چھاڑ اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس سے زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال یعنی کے 2017 كو اب تک کاتیسرا سب سے زیادہ گرم سال ریکارڈ کیا گیا
ہے۔
ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016 اور 2015 کے بعد 2017 اب تک کا سب سے زیادہ گرم سال رہا ہے۔
ناسا نے دعوی ہے کہ اس کی یہ تحقیق تقریبا 167 سال کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔