کلکتہ 21جون (یواین آئی)تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو اپوزیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار بنایا ہے۔
صدارتی
انتخابات لڑنے کیلئے انہوں نے آج ہی ترنمو ل کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
منگل کو نئی دہلی میں 18 اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں یشونت کے نام پر متفقہ طور پر مہر لگائی گئی۔