: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی ملک میں ذات پات کے
نظام کا شکار نہ ہو ، انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ایک خط لکھ کر وہاں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حال ہی میں میں نے پارلیمنٹ میں دلت ، آدیواسی اور اوبی سی کمیونٹی کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ کس طرح انہیں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بابا صاحب امبیڈ کرنے دکھایا تھا کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے محروم
بھی با اختیار بن سکتے ہیں، لیکن یہ ذات پات کے نظام کو توڑنے کے بعد بھی لاکھوں طلباء ہمارے تعلیمی نظام میں ذات پات کے امتیاز کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ " اس امتیازی سلوک نے روہت ویمولا، پائل تڑوی اور درشن سولنکی جیسے ہو نہار طلباء کی جانیں لے لی ہیں۔ ایسے ہولناک واقعات کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس نا انصافی کو مکمل طور پر روکا جائے۔ میں نے سدارامیا جی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ریاست ویمولا ایکٹ کو نافذ کیا جائے ، تاکہ ہندوستان کے کسی بھی بچے کو ذات پات نہیں جھیلنا پڑے جس سے بابا صاحب امبیڈ کر ، روہت ویمولا اور کروڑوں لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔