برلن/20اپریل(ایجنسی) جرمن دارالحکومت برلن میں دریافت ہونے والا دوسری عالمی جنگ کا ایک بم آج بروز جمعہ ناکارہ بنایا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پانچ سو کلوگرام وزنی اس بم کو ناکارہ بنانے کے لیے قریب دس ہزار افراد کو محفوظ
مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ خدشہ ہے کہ اس وجہ سے برلن میں ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ برلن میں ایک تعمیراتی پراجیکٹ کے دوران اس بم کی موجودگی کا علم ہوا تھا۔ جرمنی میں وقفے وقفے سے دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے جانے والے ایسے کئی بم برآمد ہوتے رہتے ہیں، جو تب پھٹے نہیں تھے۔