نئی دہلی، 10 نومبر (ایجنسی) برطانوی ہائی کمیشن پہلی عالمی جنگ کے واقعات کی ایک سیریز کی کل یہاںمیزبانی کر رہا ہےجس میں عالمی جنگ میں ہندوستانی فوج کی شراکت یاد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آج شام گورکھوں کے بریگیڈ آف بینڈ اور رائل انجنئیرس کے ناٹنگھم شائر بینڈکی طرف سے غروب آفتاب موسیقی کنسرٹ کا اہتمام ہائی کمشنر سر ڈومینک کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
اسقبالیہ کی اس شام میں
اولین عالمی جنگ میں حصہ لینے والی ہندستانی رجمنٹوں کی ڈائریاں سابق فوجی افسر اور برطانوی امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ ٹام ٹیوگینڈھیٹ ایم پی کی طرف سے ہندستانی فوج کو پیش کی گئیں۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران ہندستانی فوج نے (جسے کبھی برطانوی ہندستانی فوج کہا جاتا ہے) پہلی عالمی جنگ میں یورپی، بحیرہ روم اور مشرق وسطی کے جنگی محاذوںمیں اپنے کئی ڈویزن فوجیوں کی خدمات پیش کیں اور کئی درجن آزاد بریگیڈز بنائے تھے۔ دس لاکھ ہندوستانی فوجیوں نے بیرون ملک اپنی خدمات پیش کی تھیں جن میں سے 62،000 فوجی کام آئے تھے اور دیگر 67،000 زخمی ہو گئے تھے. جنگ کے دوران مجموعی طور پر 74،187 ہندستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔