کولکتہ/3مئی(ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر آج صحافیوں کو مبارک باد دی۔
محترمہ بنرجی نے ایک ٹويٹ کر کےکہا "آج "ورلڈ پریس فریڈم ڈے" ہے اور ریاستی حکومت نے ہمیشہ ہی صحافیوں کا احترام کیا ہے اور ان کے رول کو تسلیم کیا ہے۔
text-align: start;">
ہم نے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے" مابھوئی بیمہ یوجنا" کا آغاز کیا ہے اور حال ہی میں 60 سال سے زیادہ عمر کے صحافیوں کے لئے ایک پنشن اسکیم بھی لانچ کی ہے"۔ قابل غور ہے کہ ریاست کی ممتا بنرجی حکومت نے 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سماج کے مختلف طبقات کے لئے فلاح و بہبود کے مختلف اسکیموں کی شروعات کی ہے۔