نئی دہلی/ریواڑی، 16 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان میں نئے مواقع کو دیکھتے ہوئے پوری دنیا ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور ہریانہ سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ریاست بن کر ابھرا ہے۔
مسٹر مودی نے ہریانہ کے ریواڑی میں آل انڈیا انسٹی آف میدیکل سائنسیز (ایمس) اور گرو گرام میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی اور پروجیکٹوں کا
افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے آج ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان پروجیکٹوں کی کل لاگت 9750 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے آج پوری دنیا بے تاب ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ہریانہ ایک اچھی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔ “ ہریانہ کے گورنر بنگار و دتاتریہ اور وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور کئی دیگر معززین پرو گرام کے اسٹیج پر موجود تھے۔