حیدرآباد20جون(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
گذشتہ روز ایک ہی دن میں 499نئے معاملات درج کئے گئے جس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اہم
فیصلہ کرتے ہوئے سکریٹریٹ اور دیگر دفاتر کے لئے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔
حکومت نے پی ای سیٹ کی درخواستوں کو قبول کرنے کی تاریخ میں اس ماہ کی 30تاریخ تک توسیع کرنے کے احکام جاری کئے۔