ممبئی ؍ 16مارچ (یو این آئی )کرونا وائرس بیماری کے خوف سے بطور احتیاط ریاستی حکومت نے نجی کمپنیوں سے اپنے ملازمین سے گھر سے کام کروانے کے جو درخواست کی ہے اب اسے جلد ہی ضروری قرار دیا جائے گا تا کہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے ۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پروین پردیسی نے آج یہ احکامات جاری
کیئے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام نجی کمپنیوں سے کارپوریشن نے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو دفاتر میں طلب نہ کرے بلکہ انہیں گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کرے نیز اس پر سختی سے عمل کیا جانا ضروری ہے اور اگر اس پر عمل نہیں ہوا تو اسے قانونی شکل دے کر ضروری قرار دیا جائے گا ۔