نئی دہلی، 5 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف صوبوں میں پھنسے مزدوروں کی بدحالی پر از خود نوٹس معاملے میں آئندہ منگل کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔
جسٹس
اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے تمام فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے میں نو جون (منگل) کو اپنا حکم سنائے گا۔