حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ ورنگل ضلع میں ایرپورٹ کے قیام کے سلسلہ میں کام جاری ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپر سرگرم تارک راما راو نے ان کو کئے
گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
سریکانت نامی شخص نے اپنے ٹوئیٹ میں اس طرف وزیرموصوف کو توجہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ ورنگل میں ایرپورٹ کیلئے آپ کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ اس کو ترقی دی جاسکے جو طویل وقت سے زیرالتوا ہے۔