: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 15 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر بہبود کے ایشور نے حیدر آباد میں حسین ساگر کے قریب زیر تعمیر دستور ہند کے معمارڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے 125 فیٹ اونچے مجسمہ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ان کاموں کی 5 اپریل تک
تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حسین ساگر کے قریب اونچا مجسمہ نصب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آنے والی نسلیں امبیڈ کر کی امنگوں اور نظریات کو ہمیشہ یادرکھیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ امبیڈ کر جینتی کے موقع پر 14 اپریل کو اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔