نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) دہلی خواتین کانگریس، دہلی پردیس کانگریس کمیٹی نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں آل اندیا خواتین کانگریس کی صدر محترمہ ششمتا دیو، دہلی کانگریس کے صدر انل چودھری اور دہلی خواتین کانگریس کی صدر امریتا دھون، زبیر چودھری اور ملکہ خاں وغیرہ نے حصہ
لیا۔
ششمتادیو،انل چودھری اور امریتا دھون کی قیادت میں کانگریس کی خواتین اور مرد کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی مار عام آدمی پر پڑتی ہے لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے اوراس نے اس سمت اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔