نئی دہلی،13مارچ(یواین آئی)خواتین و اطفال کے بہبود کی مرکزی وزیرسمریتی ایران نے کہا ہے کہ’ آیشمان بھارت یوجنا‘ کے تحت ملک کی ایک کروڑ سے زیادہ خواتین نے ’بریسٹ کینسر‘ اور 70لاکھ سے زیادہ خواتین نے’سروائکل کینسر‘ کی جانچ کرائی ہے۔
محترمہ ایرانی نے جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سال کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن رمادیوی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھ کروڑ سے زیادہ خواتین نے ’ویلنیس سینٹر‘ کی سہولیات کا فائدہ اٹھایا ہے۔اس کے علاوہ تغذیے سے متاثر ریاستوں میں
خواتین کو غذائیت سےبھرپور راشن دیا جارہا ہے اور ان کی ٹیکاکاری پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے ایوان کو مطلع کرایا کہ اس وقت ملک میں غذائیت کے پندرہ روز منائے جارہے ہیں اور اس میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو حصہ لینا چاہئے۔محترمہ ایرانی نے کہاک ہے کہ غذائیت مہم ایک مرکزی منصوبہ ہے جس میں قبائلی وزارت،صحت اورانسانی وسائل کی ترقی کی وزارت مل کر تعاون کررہی ہیں اور وزارت صحت نے 22مارچ تک’اینیمیا(خون کی کمی)‘ سے متاثر حاملہ خواتین کی جانچ پر زیادہ توجہ دینے پر ہدف مرکوز کیاہے۔