the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30جنوری (یو این آئی) بیجو جنتادل (بی جے ڈی) نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل منظور کیا جائے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں سنیچر کو بجٹ اجلاس پر بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ کے دوران لوک سبھا میں بی جے ڈی کے لیڈر پناکی مشرا نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل کو راجیہ سبھا سے منظور ہوئے دس سال ہوگئے ہیں۔ ایسے میں وقت آگیا ہے کہ اب یہ بل لوک سبھا سے بھی منظور ہو۔
انہوں نے کہا کہ بی جے ڈی کے صدر اور اوڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ بجٹ اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل منظور ہو۔
مسٹر مشر



ا نے کہا کہ بی جے ڈی واحد جماعت ہے جس نے 2019 لوک سبھا انتخابات میں اوڈیشہ کی 21میں سے سات لوک سبھاسیٹوں پر خواتین امیدوار اتارے تھے، جن میں سے پانچ بی جے ڈی اور دو بی جے پی کی خواتین امیدواروں کو جیت ملی۔ اس لحاظ سے اوڈیشہ واحد ریاست ہیں جہاں ایک تہائی خواتین اراکین پارلیمان کی نمائندگی ہے۔
مسٹر مشرا نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی اہم جماعتوں کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) جیسی جماعتوں نے کھل کر ماضی میں خواتین ریزرویشن بل کی مسٹر پٹنائک کی مانگ کی حمایت کی ہے۔اس لئے اس بل کے منظور ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.