the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/29مئی(ایجنسی) نائب صدرجمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ اور ریاستی مجلس قانون ساز میں خواتین کی معقول نمائندگی کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر اشون شاستری کی تصنیف" بھارت راج نیتی کی 50 شیکھر مہلائیں" کے زیر عنوان کتاب کا اجراء کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کوسیاسی اور معاشی طور پر با اختیار بنانے پر زور دیا اور کہا کہ انہیں تمام شعبوں میں یکساں مواقع مہیا کرائیں جانے چاہئیں۔قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل کی وائس چیئرپرسن محترمہ انو سوئیا اوئکے، ریاست جموں وکشمیر کی سابق وزیرسیاحت محترمہ پریا سیٹھی اور دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ پوری دنیا میں اس حقیقت کو تسلیم کیا جارہا ہے کہ مجلس قانون ساز میں خواتین کی نمائندگی سے پیچیدہ اور سماجی اور معاشی اعتبار سے حساس معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے پارلیمنٹ اور مجلس قانون ساز میں خواتین کو ریزرو یشن دینے پر اتفاق کرلیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ ایسی کیا وجہ ہوئی کہ وہ اس مسئلے پر آگے نہیں بڑھے۔


"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اتنا ہی اہم ہے جتنا انہیں سیاسی طور پر بااختیار بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو باپ کی جائیداد میں بھی برابر کا حق دینا ہوگا۔ خواتین پر بڑھتے مظالم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ظلم کو سیاسی رنگ نہیں دیا جاناچاہئے۔انہوں نے مظالم کی روک تھام کے لئے لوگوں کے انداز فکر میں تبدیلی لانے کی اپیل کی۔ ا نہوں نے کہا کہ اگر ہم اس سلسلے میں کوئی بل بناتے ہیں تو یہ کافی نہیں ہے، بلکہ اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے سیاسی قوت ارادی اور انتظامی ہنر مندی بھی حاصل ہونی چاہئے۔

ہندوستان میں خواتین کو زمانہ قدیم سے ہی روایتی طور پر تقدس کا بھی مقام دیا گیا ہے۔ انہوں نے ان خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے اعلی مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی میں اور آزادی کے بعد بھی مختلف شعبوں میں جیسے کھیل کود سے سیاست اور معیشت تک میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مسٹروینکیا نائیڈو نے ملک کی پچاس خاتون سیاسی رہنماؤں کی حصولیابیوں کو ایک کتاب کی شکل میں مرتب کرنے کے لئے کتاب کے مصنف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب نہ صرف حوالے کے لئے مفید ہوگی بلکہ نئی نسل کو ترغیب بھی دے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.