حیدر آباد 11 دسمبر (یو این آئی) حیدر آباد میں ایل پی جی سنٹرس پر خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جو کانگریس حکومت کی جانب سے 500 روپئے میں گیس سلنڈرس کی فراہمی کے وعدہ کے بعد اپنا کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے گیس
ایجنسیز پہنچ رہی ہیں۔
کانگریس نے جو 6 ضمانتوں کا تلنگانہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا، ان میں گھر یلو پکوان گیس سلنڈر کی 500 روپئے میں فراہمی بھی شامل ہے تاہم اس کے لئے گھر یلو پکوان گیس صارفین کو ایجنسیز کے پاس کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانا ہو گا۔