حیدرآباد/10نومبر(ایجنسی) آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے thodukalpalli تھوڈکاپلی گاؤں کے بزرک نے خواتین کے لیے ایک عجیب حکم جاری کیا ہے، دراصل نیدامرو منڈل کے تحت آنے والے تھوڈکاپلی گاؤں کے بزرگ نے خواتین کو صبح 7 بجے سے رات میں 7 بجے تک نائیٹی پہننے پر روک لگا دی ہے، ساتھ ہی اس اصول پر عمل نہیں کرنے پر دو ہزار روپے جرمانہ بھی بھرنے کی خبر ہے، بتایا جارہا ہے کہ اس آرڈر کے بنائے جانے پر گاؤں کے لوگوں کی ملی جلی رائے سامنے آ رہی ہے.
گاؤں کی خواتین کا کہنا ہے کہ گاؤں کے بڑے بزرگ کے طرف سے بنائے گئے اس اصول کو مان کر سبھی لوگ خوش ہے، کسی کو بھی اس اصول سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بتادیں کہ گاؤں کے بزرگ نے خواتین کو صرف رات میں نائیٹی پہننے کا اصول بنایا ہے، کہا جارہا کہ گاؤں کے بزرگ کو ماننا ہے کہ نائیٹی رات کو پہننے والا لباس ہے، اور اسے دن کے وقت نہیں پہننا چائیے.