حیدرآباد13فروری (یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی حکمرانی میں ریاست میں خواتین کو بہتر مقام دیا گیا ہے۔
پارٹی،سیاست میں خواتین کو موقع فراہم کرتے ہوئے ان کو آگے بڑھانے کی سمت کام کررہی ہے۔
پارٹی کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل کی جانب سے اس خصوص میں ٹوئیٹ کیاگیا جس کو تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر کے کویتا نے ری ٹوئیٹ کیا۔