حیدرآباد8مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راونے کہا ہے کہ خواتین انٹرپرینرس کو چاہئے کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز جیسے ایرواسپیس،دفاع اور نئے دور کے بیشتر شعبہ جات میں مواقع سے
استفادہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت خواتین کے انٹرپرائزس کے قیام کے لئے مزید 50تا100ایکڑ اراضی فراہم کرنے پرغور کرے گی۔
انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ ان شعبہ جات پرتوجہ دی جائے جہاں پر روزگار کے زائد مواقع پیداہوں۔