حیدرآباد، 16 اکتوبر (اعتماد) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسدالدین اویسی کی قیادت میں مجلس کے رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین نے الفلاح فنکشن ہال واقع ٹولی چوکی میں ایک گروپ میٹنگ منعقد کی جس میں رکن اسمبلی نے خود خواتین کی شکایات سنی اور خواتین کو انکے
مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کا تیقن دیا- حلقہ اسمبلی کاروان سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
اس موقع پر حلقہ اسمبلی کاروان سے تعلّق رکھنے والے مجلس کے کورپوریٹرس، پرائمری یونٹ کے صدور، سرگرم کارکنان کوثرمحی الدین کے ہمراہ اس میٹنگ میں موجود تھے-